16 مئی 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ کوفي عنان کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے ليے شام کو وقت ديا جانا چاہيے-

ابنا: علي اکبر صالحي نے اخبار نويسوں سے گفتگو کرتے ہوئے شام کے امور ميں اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے مشترکہ خصوصي نمائندے کوفي عنان کے منصوبے کي کاميابي کي اميد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ديگر ممالک خاص طور سے علاقائي ممالک کو چاہيے کہ عنان کے منصوبے کي پيشرفت ميں مدد کريں بصورت ديگر  پورا علاقے مسائل ميں مبتلا ہو جائے گا- انہوں نے کہا کہ جو ممالک کسي نہ کسي شکل ميں شام کے مسئلے ميں حساسيت رکھتے ہيں، وہ اس طرح کا رويہ اختيار کريں کہ علاقے ميں اختلاف پيدا نہ ہو کيونکہ اس کے نتائج انہيں بھي بھگتنے پڑيں گے-

ايران کے وزير خارجہ نے کہا کہ اگر شام کے مسئلے کو اس کے صحيح راستے کے بجائے کسي دوسرے راستے سے حل کرنے کي کوشش کي گئي تو پورے علاقے ميں مسائل پيدا ہو جائيں گے- علي اکبر صالحي نے کہا کہ عنان کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے ليے شام کو وقت ديا جائے کيونکہ اس ملک ميں اصلاحات کے سلسلے ميں اچھے قدم اٹھائے گئے ہيں جن ميں آئين ميں تبديلي اور انتخابات کے انعقاد کا خاص طور پر ذکر کيا جا سکتا ہے-

.......

/169